پٹنہ، 24 جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)آرجے ڈی کے قومی نائب صدر رگھونش پرساد سنگھ نے بہارمیں برسراقتدارعظیم اتحادکی اتحادی پارٹی جنتادل(یو)پراترپردیش کے انتخابات میں سیکولر ووٹوں میں انتشار پیدا کرنے کا الزام لگایا۔ سنگھ نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ جے ڈی یو اترپردیش انتخابات میں سیکولرپارٹیوں میں انتشارکے ساتھ ساتھ وہاں کی عوام میں الجھن پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے | اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یو کے رخ پر خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ جد(یو)کی پالیسیوں کی وجہ سے سیکولر ووٹوں میں تقسیم کے امکانات غالب ہیں جس کا فائدہ اپوزیشن کو مل جائے گا۔ انہوں نے جد (یو)سے الجھن پیدا نہیں کرنے اور سیکولر ووٹوں کومنشر نہیں ہونے دینے کی اپیل کی۔ادھر اتر پردیش میں مہاگٹھ بندھن نہیں بننے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے کہا تھا کہ اترپردیش کی دوبڑی جماعتوں کے اہم کے ٹکراؤ کی وجہ وہاں اتحاد یا مہاگٹھ بندھن نہیں بن سکا۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ جد (یو)نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی تھی لیکن کامیابی نہیں مل سکی ۔اتر پردیش میں مہاگٹھ بندھن میں شامل نہیں ہو حاصل کرنے کا انہیں بیحد افسوس ہے۔